بٹ خیلہ ،آج ہونے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال ملتوی

بٹ خیلہ ،آج ہونے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال ملتوی

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے زیراہتمام آج ہونے والے شٹرڈاؤن ہڑل کوملتوی کردیاایک ہفتے کے اندراندرگریڈپرکام شروع نہ ہواتوپھراپناائندہ لائحہ عمل طے کریں گے ان خیالات کااظہارانجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے جنرل سیکرٹری ملک دلنوازخان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنرمالاکنڈظفرعلی شاہ اوراے سی واپڈاکے یقین دہانی پرہم نے انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ ،تھانہ ،طوطہ کان اورمالاکنڈکے زیراہتمام آج ہونے والے شٹرڈاؤں ہڑتال کوایک ہفتے کیلئے ملتوی کردیااگرایک ہفتے کے اندراندرگریڈپرکام شروع نہ ہواتوہم تمام بازاروں کے صدوروں کے ساتھ ملکرائندہ لائحہ عمل طے کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے تاجربرادری اورعوام کے حقوق کیلئے ہرمحاذپرآوازاٹھائی ہے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کی گئی ہے اورائندہ کیلئے بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ عوام اورتاجربرادری کے حقوق کیلئے آوازاٹھاناہمارامشن ہے اوراس مشن کواگے بڑھانے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر