تھل کے علاقہ کو آفت زدہ قرار دلوا دیا ہے،غضنفر عباس چھینہ
حیدرآبادتھل ( نمائندہ پاکستان) علاقہ تھل کو آفت زدہ قرار دلوا دیا ہے اس سے علاقہ تھل کے کسانوں کو سکھ کا سانس ملے گا ایک فصل نہیں ہوئی جس سے کسانوں کے اخراجات بھی ڈوب گئے ہیں اوپر سے زرعی ٹیکس اور آبیانہ اور زرعی قرضہ جات کی موخری کے لیے جلد نوٹیفکیشن ہوجائے گا (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
،ان خیالا ت کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی ملک غضنفر عباس چھینہ نے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سابق سالوں بھی علاقہ کو آفت زدہ قرار دلوایا تھا لیکن امسال بھی فصل باالکل نہ ہونے کے برابر ہوئی کسانوں کے اخراجات بھی واپس نہیں آئے اس لئے میں نے وزیر اعلی پنجاب کو علاقہ تھل کو آفت زدہ قرار دلوانے کی درخواست کی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ آفت زدہ قرار دے دیا جائے گاجس کا نوٹیفکیشن کا ایک یا دو دن تک ہوجائے گا ملک غضنفر عباس چھینہ نے کہاکہ تھل کے لوگ جو کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے اور امسال بھی فصل نہ ہونے سے شدید پریشان تھے اب وہ سکھ کا سانس لیں گے کہ ان کے زرعی ٹیکس معاف ہو گے اور زرعی قرضہ جات ایک اسال کے لیے موخر ہوگے ہیں۔
آفت زدہ قرار