پنجاب بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں میں موسم گرما کی تعطیلات شروع،یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں کلاسز جاری

پنجاب بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں میں موسم گرما کی تعطیلات شروع،یونیورسٹی آف ...

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبہ بھر کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں نے موسم گرما کی تعطیلات کردی ہیں مگر یونیورسٹی آف ایجوکیشن(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

نے تعطیلات کی بجائے پرائیویٹ سکولوں کی طرح ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلاسز جاری رکھی ہوئی ہیں اور12جون سے تمام کلاسز ایم بی اے ،بی پی اے،ایم اے ایجوکیشن،ایم اے انگلشن وغیرہ کے فائنل امتحانات کااعلان کردیا ہے اور ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔زکریایونیورسٹی نے 25مئی2017ء سے بھی تعطیلات شروع کردی تھیں اور 20سے25مئی تک فائنل امتحانات لئے گئے۔اس طرح دیگر تعلیمی اداروں نے بھی چھٹیاں کردیں مگریونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان کیمپس میں موسم گرما کی چھٹیاں20جون 2017ء سے ہوں گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر