موسم گرما کی تعطیلات نہ کرنیوالے5سکولزمالکان کو 20,20لاکھ روپے جرمانہ

موسم گرما کی تعطیلات نہ کرنیوالے5سکولزمالکان کو 20,20لاکھ روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ملتان نے حکومتی احکامات کو ملیا میٹ کرتے ہوئے موسم گرما کی تعطیلات(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

نہ کرنے والے 5سکولز کو 20‘20لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ہے ‘ نشاط گروپ آف سکولز کو مجموعی طور پر40لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے‘ جرمانے کی رقوم ادا نہ کرنے کی صورت میں سکولز سیل اور رجسٹریشن کینسل کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ‘تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے 25مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا مگر بیشتر سکولز مالکان نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکولزکھلے رکھے جس کے باعث طلباوطالبات شدید گرمی میں بھی سکول جانے پر مجبور ہو گئے ‘ اس صورتحال پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان اعزاز احمد خان جوئیہ نے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے چھاپے مارے اور سی ای او کو رپورٹ پیش کی ‘ سی ای او نے 6سکولز کو شوکاز نوٹس جار ی کرکے گزشتہ روز وضاحت کے لئے طلب کرلیا ‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ملتان ریاض خان بلوچ نے 5سکولز کو 20‘20لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ہے ‘ ان میں بیکن ہاؤس سکول بوسن روڈ برانچ‘ بلوم فیلڈہال مین برانچ‘ زکریا پبلک سکول ناردرن بائی پاس ملتان ‘ نشاط سکول لودھی کالونی برانچ اور نشاط سکول ایم ڈی اے روڈ برانچ شامل ہیں ‘ اس طرح نشاط گروپ آف سکولز کو مجموعی طور پر 40لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے ‘محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق اگر ان سکولز مالکان نے جرمانہ ادانہ کیا اور سکولزبند نہ کئے تو سیل کر دئیے جائیں گے اور ان سکولز کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی جائے گی ‘ تعلیمی بورڈ ملتان کو لیٹر لکھ دیا جائے گا کہ ان سکولز کی رجسٹریشن کینسل کر دی گئی ہے ‘ اس سے مذکورہ سکولز اپنے طلباوطالبات کے داخلے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے لئے نہیں بھجوا سکیں گے ۔
جرمانہ