نجی سکولوں کیخلاف کارروائی رکوانے کیلئے بااثر افراد کی سفارشوں کا سلسلہ شروع

نجی سکولوں کیخلاف کارروائی رکوانے کیلئے بااثر افراد کی سفارشوں کا سلسلہ ...

ملتان (سٹاف رپورٹر ) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اعزاز احمد خان جوئیہ نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولز نے مذاق بنا رکھا ہے ‘ اب کہتے ہیں کہ شوکاز نوٹس واپس لیں ‘ہم سکولز بند کردیتے ہیں مگران کا کہنا ہے کہ پہلے حکومت پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی کیوں کی ؟اس کا جواب دیں ‘اس کے بعد اگلی بات ہوگی ‘ سی ای او اعزاز احمد خان جوئیہ نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ جس کا دل جو (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

چاہے وہ کرتا پھرے ‘ حکومتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے اور آئندہ اس بات کی یقین دہانی کرانا ہوگی کہ حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی نہیں کریں گے ‘ انہوں نے مزید کہا کہ سکول چھوٹا ہو جا بڑا ‘ قوانین سب پر لاگو ہوتے ہیں ‘ سب کو حکومتی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کرنا چاہیے ۔

سفارشوں کا سلسلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر