منشیات کیس میں بطور گواہ عدالت پیش نہ ہونے پر6پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

منشیات کیس میں بطور گواہ عدالت پیش نہ ہونے پر6پولیس اہلکاروں کے وارنٹ ...

ملتان (خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 6 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 12 جون کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے تھانہ مخدوم (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

رشید میں درج مقدمہ سرکار بنام فریاد علی میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر میاں ارشاد الحسن،3 اے ایس محمد الیاس، محمد اسماعیل اور اللہ دتہ ، کانسٹیبلوں ارشاد حسین اور محمد ارشد کو گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم دیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر