رمضان آرڈیننس کی دھجیاں کبیروالا ، خانقاہ شریف میں جگہ جگہ ہوٹل کھل گئے،روزہ خوروں کی موجیں

رمضان آرڈیننس کی دھجیاں کبیروالا ، خانقاہ شریف میں جگہ جگہ ہوٹل کھل ...

نواں شہر،خانقاہ شریف (نمائندہ پاکستان ) رمضان آرڈیننس کی دھجیاں جگہ جگہ ہوٹل کھل گئے تفصیل کے مطابق کبیروالا شہراور نواحی علاقوں میں ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں ہوٹلوں(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

پر کھانے پینے کی اشیاء کھلے عام دھڑلے سے فروخت ہورہی ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کبیروالاطارق بھٹی نے مبینہ مال پانی لے کر ہوٹل مالکان کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے اور اپنی ڈیوٹی کو صرف رمضان بازار وں تک محدود کر لیا ہے ،اسسٹنٹ کمشنر سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ میں نے کسی ہوٹل کو منظوری نہیں دی اگر کوئی ہوٹل کھلا ہوا تو اس کے خلاف کاروائی ہو گی ۔دریں اثناء خانقاہ شریف میں رمضان ایکٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور ماہ مبارک کا تقدس پا مال کیا جارہا ہے ۔ جگہ جگہ ہوٹل کھلے ہوئے ہیں جہا روزہ خوروں کو کھانے پینے کی ہر اشیا ء سر عام مل رہی ہیں خاص طور پر مین بازار میں فقیرا ہوٹل اور بس سٹاپ خانقاہ شریف میں جام ہوٹل صبح سے رات کھلے رہتے ہیں جہاں روزہ خوروں کی موجیں ہیں ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی ہے وہ صرف رمضان بازار کو کبھی شہر کے اندر اور کبھی باہر کے چکر میں رہتی ہے اور ہوٹلوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہی ۔

رمضان آرڈیننس دھجیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر