پنجاب حکومت کا غیرملکی شہریوں کی حفاظت کیلئے10نجی سکیورٹی کمپنیاں موزوں قرار،ضلعی حکومتوں کو نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت کا غیرملکی شہریوں کی حفاظت کیلئے10نجی سکیورٹی کمپنیاں موزوں ...

رحیم یارخان(بیورونیوز)پنجاب حکومت نے غیرملکی شہریوں کی حفاظت کے لیے دس نجی سیکورٹی کمپنیوں کوموزوں قراردے دیا۔تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے غیرملکی شہریوں(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

کی حفاظت کے لیے دس نجی سیکورٹی کمپنیوں کوموزوں قراردیاہے اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں کوبذریعہ نوٹیفیکیشن آگاہ کردیاہے جس میں ان کمپنیوں کے ناموں کے ساتھ ان کے سیکورٹی گارڈز، دفاتراورلائسنسی اسلحہ کی تعدادبھی واضح کی ہے تاکہ کوئی بھی سرکاری یانجی ادارہ جہاں غیرملکی شہری موجودہیں وہ نجی سیکورٹی کے گارڈزلینے سے قبل اس سیکورٹی کمپنی کی کارکردگی کاجائزہ لے سکیں۔ذرائع کے مطابق بہاولپورڈویژن سمیت پنجاب بھرمیں جاری منصوبوں پرکام کرنے والے غیرملکی شہریوں خصوصاًچینی شہریوں کی سیکورٹی کے لیے نجی وسرکاری اداروں کوبھی ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ ازخودبھی نجی سیکورٹی کمپنیوں کے گارڈزرکھ سکتے ہیں ۔

سکیورٹی کمپنیوں

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر