حکمرانوں کیلئے اقتدار کا یہ آخری سال خدمت کا نہیں کمائی کا ہے،جمشید دستی

حکمرانوں کیلئے اقتدار کا یہ آخری سال خدمت کا نہیں کمائی کا ہے،جمشید دستی

شاہجمال (نمائندہ پاکستان)اپ گریڈیشن منصوبہ بھی سیوریج منصوبے کی طرح فلاپ ہو گا اقتدار کا یہ آخری سال خدمت کا نہیں بلکہ کمائی کا سال ہے منپسند ٹھیکے دار سے بھاری کمیشن طے پا چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے اور چیئر مین عوامی راج پارٹی جمشید احمد دستی نے شاہجمال رورل ہیلتھ سنٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے پر تبصرہ کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا قبل اس کے اہلیان (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

شاہجمال کو سیوریج منصوبہ دیکر اس میں سے ایم پی اے نے اسی ٹھیکے دار سے کروڑوں وصول کئے اب شاہجمال اسی سیوریج منصوبے میں ڈوب رہا ہے انہوں نے سوال کیا کہ جنوبی پنجاب کو پیاسا ما رنے پر تلے حکمران ہسپتال کو اپ گریڈ کر کے عوام پر احسان جتا رہے ہیں ؟انہوں نے ایم پی اے سے کہا کہ وہ پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب کے حصہ کے پانی کی آواز اٹھائیں اور مظفر گڑھ کے حصہ کا 9000کیوسک پانی حاصل کر کے اپنے آپ کو صحیح عوامی نمائندہ ثابت کریں بعد ازاں آزاد عوامی اتحاد شاہجمال کے راہنماؤں مہر غلام علی شہزاد جانگلہ،مہر غلام نبی جانگلہ،سید جمیل شاہ،سلیم اصغر مکول،عبداللہ رمضان شاہ،میاں عمران دھنوتر اور میاں احسان دھنوتر نے پریس کلب شاہجمال میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہسپتال اپ گریڈیشن منصوبہ نہیں بلکہ ایم پی اے کیلیئے پنجاب حکومت نے کرپشن کا نیا دروازہ کھول دیا ہے انہوں نے محکمہ ہیلتھ پنجاب سے فنڈز اپنی نگرانی میں خرچ کر نے اور ایم پی اے کا عمل دخل ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر