مساجد و مدارس سے ہمیشہ امن ‘ بھائی چارے کا پیغام ملا ہے ‘ مطیع الرسول سعیدی

مساجد و مدارس سے ہمیشہ امن ‘ بھائی چارے کا پیغام ملا ہے ‘ مطیع الرسول سعیدی

ملتان (سٹی رپورٹر) جامع مسجد طوطلاں والی کے ناظم اعلی صاحبزادہ قاری مطیع الرسول سعید ی نے کہاہے کہ دینی مدارس پاکستان کی نظریاتی نرسریاں ہیں جہاں سے حب وطنی کو فروغ دیا جاتا ہے دینی مدارس نے ہمیشہ اسلام کے پکے قلعے ہونے کا ثبوت دیا ہے جہاں سے پوری دنیا میں اسلام کا پیغام عام کیا جاتاہے لوگوں کا مذہبی و روحانی طور پر مساجد و مدارس سے گہرا لگاؤ ہے جو مساجد میں روحانی تسکین کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی کے سامنے سجدہ سجود ہونے کے لئے دن میں پانچ بار حاضر ہوتے ہیں انہوں نے کہا(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

ہے کہ آج بھی لوگ مسائل کے حل کے لئے علماء کرام سے رجوع کرتے ہیں یہ علماء کرام پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہاہے کہ سوچی سمجھی سازش کے ذریعے مدارس کے خلاف پرو پیگنڈا کیا جا رہاہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاہے کہ ہمیشہ مساجد ، مدارس سے اخوت، محبت ، امن اور بھائی چارے کا پیغام ملاہے سازشوں کے باوجود بھی آج بھی مدارس اور مساجد مضبوط حیثیت رکھتی ہیں انہوں نے کہاہے کہ معاشرے میں بلا تفریق علم کو عام کرنے میں مدارس کا اہم کردار ہے جس سے کبھی نظر انداز نہیں کیا سکتا آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی ہمارے حکمران تمام تر وسائل خرچ کرنے کے باجود اس جگہ سکول نہ بنا سکیں ہیں جہاں ہمارے مدارس سال ہا سال سے بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم دینے میں مصروف ہیں جن کی کسی قسم کی کوئی سرکاری سرپرستی نہیں ہے ۔

مطیع الرسول سعیدی

مزید : ملتان صفحہ آخر