بلدیہ صادق آباد کی قیمتی اراضی ہتھیانے کا منصوبہ ناکام بنادینگے،شوکت داؤد

بلدیہ صادق آباد کی قیمتی اراضی ہتھیانے کا منصوبہ ناکام بنادینگے،شوکت داؤد

صادق آباد(نامہ نگار)بلدیہ صادق آباد کی قیمتی اراضی کو ہتھیانے کیلئے بنائے گئے منصوبے کو ناکام بنا دیاجائیگا ‘ موجودہ سلاٹر ہاؤس میں قصابوں کو تمام سہولیات مہیا کر کے سلاٹر ہاؤس کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے حکومت پنجاب اور ڈی سی رحیم یارخان سے رابطہ کرکے انہیں قصابوں کے مسائل حل کرنے بارے سفارش کی جائیگی ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر مال پنجاب چوہدری شوکت داؤد (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

نے گزشتہ روز صادق آباد کے قصابوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا‘انھوں نے کہاکہ سلاٹر ہاؤس اور اس سے ملحقہ اراضی کروڑوں روپے مالیت کی ہے جسے ہتھیانے کیلئے ایک مافیاء عرصہ دراز سے نظریں جمائے ہوے ہے اور اب وہ سلاٹر ہاؤس کو دور دراز مقام پر منتقل کر کے اراضی ہتھیانا چاہتے ہیں حکومت کی جانب سے گرانٹ وصول ہونے کے باوجود بلدیہ صادق آباد نے سلاٹر ہاؤس کی حالت زار بہتر بنانے کی طرف توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے قصابوں کیلئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں،اس موقع پر قصابوں نے چوہدری شوکت داؤد کو اپنے مسائل بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عرصہ درا ز سے قائم سلاٹر ہاؤس کی حالت زار ابتر ہو چکی ہے قصابوں سے ٹیکس باقاعدگی کیساتھ وصول کیاجارہا ہے مگر انہیں کوئی بھی سہولت میسر نہیں ہے اور اب سلاٹر ہاؤس کو کسی دور دراز مقام پر منتقل کرنیکا منصوبہ بنایا گیا ہے جسے قصابوں کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر