خسرہ اور چکن پاکس سے متاثرہ 3 مریض ہسپتالوں میں داخل

خسرہ اور چکن پاکس سے متاثرہ 3 مریض ہسپتالوں میں داخل

ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال،چلڈرن کمپلیکس اور شہباز شریف جنرل ہسپتال میں خسرہ اور چکن پاکس سے (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

متاثرہ تین مریض علاج کیلئے لائے گئے ہیں۔چلڈرن کمپلیکس میں خسرہ میں مبتلا7ماہ کی نور زہرہ دختر محمد ارشد کو لایا گیا ہے۔جس کا تعلق لیاقت آباد پرانا شجاع آباد سے ہے۔شہباز شریف جنرل ہسپتال میں قتال پور کبیروالا کے رہائشی23سالہ ارشد علی کو لایا گیا۔جس کو چکن پاکس ہے۔جبکہ نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈنمبر27میں چکن پاکس میں مبتلا بستی تالپور ڈیرہ غازی خان کے18سالہ نوجوان محمد پرویز کو داخل کروایا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر