یونین کونسل8الیکشن کمیشن آفس وہاڑی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی،شفیق الرحمن کمبوہ پہلے سے16ووٹ زیادہ حاصل کرکے کامیاب

یونین کونسل8الیکشن کمیشن آفس وہاڑی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی،شفیق الرحمن ...

وجھیانوالہ (نمائندہ پاکستان )یونین کونسل ۔8الیکشن کمیشن آفس وہاڑی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ،ریجنل الیکشن کمیشن ملتان غلام اسرار خاں کی زیر نگرانی ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

الیکشن کمیشنر رانا عامر جاوید اور ARO وہاڑی محمد اقبال۔دوبارہ گنتی میں چوہدری شفیق الرحمن کمبوہ پہلے سے 16ووٹ زیادہ لیکر کامیاب قرار پائے ۔اس موقع پر ان کے حامیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جن میں چوہدری محمد ادریس حیدر ،محمد رمضان ،چوہدری صابر حسین کمبوہ ، چوہدری عامر ،چوہدری محمد منشاہ ،محمد اکرم رامے ،عرفان شفیع ،چوہدری عبداللہ کمبوہ اور دیگر اہلیان حلقہ موجود تھے ۔ چوہدری شفیق الرحمن کے جیتنے کی خوشی میں مٹھائیاں اور مبارکباد دینے والے لوگوں کا تانتا بندھا رہا۔چئیر مین چوہدری شفیق الرحمن کمبوہ نے کہا پہلے بھی کامیاب ہوکر لوگوں کی خدمت کی اور آئندہ بھی اپنے علاقے کے لوگوں کو مایوس نہیں کروں گا ۔اس موقع پر وکلا رائے عامر اسلم کھرل اور چوہدری محمد حسین شہزاد موجود تھے ۔

دوبارہ گنتی

مزید : ملتان صفحہ آخر