رجسٹری برانچ ملتان کینٹ اور سٹی کے سب رجسٹرارز نے رمضان بازاروں کی ڈیوٹیاں سنبھال لیں،اراضی رجسٹریشن کا عمل رک گیا

رجسٹری برانچ ملتان کینٹ اور سٹی کے سب رجسٹرارز نے رمضان بازاروں کی ڈیوٹیاں ...

ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ کلکٹرملتان میں نادرچٹھہ کے احکامات پر رجسٹری برانچ ملتان کینٹ اور سٹی کے سب رجسٹرار وں نے رمضان بازار کی ڈیوٹیاں سنبھال لیں ہیں۔ دونوں سب رجسٹرار کا زیادہ تروقت رمضان بازاروں (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

میں گزرتا ہے ۔ سب رجسٹرار کوپرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی پاورز دیگر گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کاحکم بھی دے رکھاہے ۔ دونوں سب رجسٹراروں کی اس ان اضافی ذمہ داریوں کابوجھسائلین کو برداشت کرناپڑ رہاہے کیونکہ سب رجسٹرار نہ کیوجہ سے اراضی رجسٹریشن کاعمل مکمل طورپر رک چکاہے ۔ روزانہ سینکڑوں سائلین کو کئی کئی گھنٹے انتظار کرانے کے بعد واپس بھیج دیاجاتاہے۔ رجسٹرار برانچ کے اہل کاروں رجسٹریوں پرابتدائی پراسس تومکمل کرلیتے ہیں ۔ لیکن سائلین کے بیانات قلم بند نہیں کرتے۔ جس سے دوردراز سے آنے والے سائلین شدید ذہنی کوفت کاشکار ہورہے ہیں۔ایک طرف کو سائلین متاثر ہورہے ہیں تو دوسری طرف رجسٹری برانچ میں ریونیو وصولی کاعمل بھی معطل ہوچکاہے گزشتہ تین روز کے دوران اسٹمیپ ڈیوٹی سی ای ٹی ایڈوانس ٹیکس کیپٹل گین ٹیکس کی مد میں 50لاکھ روپے سے زائد سرکاری محاصل وصول نہیں کئے جاسکے ۔ سائلین نے ڈسٹرکٹ کلکیئر سے اپیل کی ہے کہ رجسٹری برانچ میں کل وقتی سب رجسٹرار تعینات کئے جائیں تاکہ ٹیکس دیندگان کو ریلیف مل سکے۔

سب رجسٹرارز

مزید : ملتان صفحہ آخر