کروڑ لعل عیسن وارڈ نمبر 12کے مکینوں کا احتجاج رنگ لے آیا،ٹرانسفارمر نصب، بجلی چالو

کروڑ لعل عیسن وارڈ نمبر 12کے مکینوں کا احتجاج رنگ لے آیا،ٹرانسفارمر نصب، ...

کروڑلعل عیسن (نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)4 روز سے وارڈ نمبر 12 کا ٹرانسفارمر خراب تھا جوکہ ایک مہینہ میں تیسری مرتبہ خراب ہوا 2 مرتبہ وارڈ کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 20 ۔20 ہزار روپے جمع کرکے واپڈا ملازمین کو دئے تب جاکر ٹرانسفارمر چالو ہوا تیسری مرتبہ پھر واپڈا ملازمین نے حکم صادر کیا کہ رقم دو گے تو ٹرانسفارمر ٹھیک ہوگا 4دن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں۔ مسجدوں میں پانی (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

ختم ہوگیا روزہ داروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بالاخر وارڈ نمبر 12 کے مکینوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور چنڈی موڑ پر واپڈ کے خلاف ٹائر جلا کر احتجاج گھنٹوں احتجاج کیااور واپڈا کیخلاف نعرے بازی کی اور مقامی ایم این اے اور انکے واپڈا کے نمائندہ حاجی عامر خلیل لوگوں کی مشکلات حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں جس پر شہریوں کو اپنے حقوق کے لئے احتجاج کرنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے احتجاج میں امیر حمزہ ۔یار محمد۔ طارق شاہ۔محمدشعیب زرگر ۔ ماسٹر مختیار۔ پیر نصیر احمد شاہ ۔رمضان ۔ارشد نزیر۔اللہ بخش۔ حاجی عبدالرشید۔ مستری ممتاز حسین۔ سید شاہ۔ منظور حسین ودیگر درجنوں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر صدرانجمن تاجران حاجی مختار حسین نے واپڈا حکام سے رابطہ کرنے کے بعد یقین دھانی کرائی کہ آپ کاٹرانسفارمر آج ہی لگ جائے گا اس یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا اور 2 گھنٹوں کے بعد واپڈا ملازمین نے ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چالو کردی شہریوں نے صدرانجمن تاجران حاجی مختار حسین کوخراج تحسین پیش کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر