جازاپنے نیٹ ورک کے لیے VoLTEکا استعمال شروع کرے گا

جازاپنے نیٹ ورک کے لیے VoLTEکا استعمال شروع کرے گا

کراچی(پ ر) پاکستان کی نمبر 1ڈیجیٹل کمپنی، جاز نے اپنے پارٹنرزہواوے اور نوکیا کے تعاون سے پاکستان میں Voice over LTE (VoLTE) کی کامیاب آزمائش کر لی ہے۔یہ اقدام ٹیلکو کے ڈیجیٹل ایجنڈا اوراسٹریٹجی کی مطابقت میں ہے جس کا مقصد جدت کے حوالے سے انڈسٹری کی قیادت کرنا ہے۔ہینڈ سیٹ مینوفیکچررز کے ایکو سسٹم میں شمولیت کے بعد سبسکرائبرز بہت جلد اس سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔جاز کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر، خالد شہزاد نے اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا،’’جاز کے کسٹمرز کو بہترین وائس اور ڈیٹاتجربہ فراہم کرنا ہماری مستقل کوششوں کا حصہ ہے اور ہم پاکستان میں پہلی ٹیلکو ہیں جس نے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کر کےVoLTE کی کامیاب آزمائش کی ہے ۔ VoLTE کی تجارتی بنیادوں پر متعارف کرانے کے بعد ہمارے معزز کسٹمرز 80فیصد سے بھی کم کال سیٹ اپ ٹائم کے ساتھ بہترین وائس سروسز اوراس سے بھی بڑھ کر کال کے دوران ڈیٹا سیشن بھی استعمال کر سکیں گے۔ ‘‘Voice over LTE وائس کال کو "circuit switched" 2G یا 3Gنیٹ ورک کی بجائے 4G کے ’’ڈیٹا نیٹ ورک‘‘ پر لے کر جاتا ہے۔ اس طرح VoLTE ’’وائس ‘‘ کو ایک اور ایپ بنا دیتا ہے جو LTE ڈیٹا نیٹ ورک پر سفر کرتی ہے۔مقامی مارکیٹ میں جاز پہلا ادارہ ہے جو جلد ہی اپنے نیٹ ورک کے لیے VoLTEمتعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول