بھارتی آرمی چیف کا کشمیریوں کو انسانی ڈھال بنانے کا بیان قابل مذمت ہے :پاکستان

بھارتی آرمی چیف کا کشمیریوں کو انسانی ڈھال بنانے کا بیان قابل مذمت ہے ...

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کی شدید مذمت کی ہے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے بھی بھارتی آرمی چیف کے بیان کو ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے۔بھارتی آرمی چیف کے کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے بیان کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر تحریک شروع ہو چکی ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی وجہ سے جانوں کا زیاں ہوا ہے پاکستانی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ کرنل حبیب کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں کرنل حبیب سے متعلق موجودہ معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی حکومت سے رابطہ کیا ہے بھارت سے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حبیب کے معاملے پر دی گئی معلومات پر معاونت کریں بھارتی ہائی کمیشن کو نوٹ بجھوایا ہے لیکن ابھی تک بھارت کی جانب سے کرنل حبیب کے معاملے پر کوئی جواب نہیں آیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں جاری خون ریزی روکنے کے اقدامات کرے۔ ستر سالوں میں دس لاکھ سے زائد کشمیری اپنی جان گنوا چکے ہیں ہزاروں کشمیری ابھی تک لاپتہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری خون ریزی کا فوری نو ٹس لے۔

مزید : کراچی صفحہ اول