حسین نواز آج تیسری مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے

حسین نواز آج تیسری مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے
حسین نواز آج تیسری مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز آج تیسری مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی تحقیقات کرنیوالی ٹیم کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے آج پھر 11 بجے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں پیش ہونگے۔

’اگر دوران سفر آپ پرسکون نیند سونا چاہتے ہیں تو جہاز کے اس حصے میں سیٹ حاصل کریں کیونکہ۔۔۔‘ ماہرین نے مسافروں کو وہ بات بتادی جو بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہے,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

گزشتہ روز جے آئی ٹی نے حسین نواز سے اہم دستاویزات مانگی تھی جس کے لئے وزیراعظم کے صاحبزادے نے دستاویزات پر قانونی رائے کیلئے وقت مانگا تھا اور آج دوسرے مرحلے میں حسین نواز دستاویزات پیش کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل بنک کے صدر سعید احمد سے 6 گھنٹے سے زائد جبکہ حسین نواز سے 4 گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی گئی تھی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں