آج لاہور ، پشاوراور گلگت بلتستان سمیت چند مقاما ت پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے: محکمہ موسمیات

آج لاہور ، پشاوراور گلگت بلتستان سمیت چند مقاما ت پر گرج چمک کیساتھ بارش کی ...
آج لاہور ، پشاوراور گلگت بلتستان سمیت چند مقاما ت پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے: محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ،سرگودھا،فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایاز کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں پڑھیں ، لاہور سمیت پنجاب میں علل الصبح بارش 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا تاہم کشمیر، ہزارہ اور کوہاٹ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ مظفرآباد 14، بالاکوٹ، کوہاٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز جیوانی میں ریکارڈ درجہ حرارت48 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس سے پہلے25 مئی 1992 ءمیں 45.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا۔
محمد ایاز کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم 27اور زیادہ سے زیادہ 39،اسلام آباد 22اور37،،کراچی میں 29اور37،پشاور میں 25اور41،کوئٹہ میں کم سے کم 14اور زیادہ سے زیادہ 37،چترال میں 22اور33جبکہ گلگت میں بھی 14اور زیادہ سے زیادہ 37ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔