چیمپینز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے ٹیم پاکستان کے لیے انتہائی تشویشناک خبر آگئی

چیمپینز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے ٹیم پاکستان کے لیے انتہائی ...
چیمپینز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے ٹیم پاکستان کے لیے انتہائی تشویشناک خبر آگئی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )چمپینزٹرافی میں بھارت کے خلاف بڑے میچ سے پہلے ہی ٹیم پاکستان کے لیے بڑی مشکل آگئی ،اہم ترین باولر وہاب ریاض انجری کا شکار ہو گئے ۔

برمنگھم میںسرفرازالیون کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی بڑے میچ کی بڑی تیاریوں میں مصروف ہے۔ٹریننگ سیشن میں جہاں باولرز کی لائن و لینتھ پر خاص توجہ دی جارہی ہے وہی بیٹسمین بھی خود کو انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگ کررہے ہیں۔تاہم پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی سکواڈ میں شامل وہاب ریاض نے گھٹنے کی تکلیف کے باعث باﺅلنگ سے گریز کیا اور زیادہ وقت جم میں گزار ا ۔ امکان ہے کہ وہ پاک بھارت مقابلے سے پہلے فٹ ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :جمشید دستی کی زبردستی ،مظفر گڑھ میں بند نہر کھول دی

مزید : کھیل