بیگم کوٹ میں فیکٹری کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ،خاتون سمیت2 افراد جاں بحق

بیگم کوٹ میں فیکٹری کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ،خاتون سمیت2 افراد جاں بحق
بیگم کوٹ میں فیکٹری کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ،خاتون سمیت2 افراد جاں بحق

  

فیروزوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیگم کوٹ میں فیکٹری کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل فیروزوالہ کے علاقے بیگم کوٹ میں سکیورٹی گارڈ نے فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

’اگر دوران سفر آپ پرسکون نیند سونا چاہتے ہیں تو جہاز کے اس حصے میں سیٹ حاصل کریں کیونکہ۔۔۔‘ ماہرین نے مسافروں کو وہ بات بتادی جو بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہے,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

پولیس نے موقع پر پہنچ کر چوکیدار کو گرفتار کرلیا ہے اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لاشوں کو بھی پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق چوکیدار 3 سال سے فیکٹری میں کام کررہا تھا اور فائرنگ کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : لاہور