سوشل میڈ یا پر پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والا شخص لاہور کے پوش علاقے سے گرفتار ،ملزم کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے جان کر آپ کے بھی واقعی ہوش اڑ جائیں گے

سوشل میڈ یا پر پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والا شخص لاہور کے پوش علاقے سے گرفتار ...
سوشل میڈ یا پر پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والا شخص لاہور کے پوش علاقے سے گرفتار ،ملزم کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے جان کر آپ کے بھی واقعی ہوش اڑ جائیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سوشل میڈ یا پر پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والے شخص کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا ۔سوشل میڈیا پر فوج مخالف مہم میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈاون میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پہلا مقدمہ درج کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے منگل کو ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی سے عدنان افضل قریشی کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کی دفعات 20 اور 24 جبکہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 419 اور 500 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ایف آئی اے کے تفتیش کار رضوان ارشد نے ڈان کو بتایا کہ پی ٹی آئی کارکن کو فوج مخالف ٹوئیٹس کرنے اور افواج پاکستان کے خلاف فیس بک پیج چلانے پر گرفتار کیا گیا، ملزم فوجی اہلکاروں اور سیاسی قائدین کے خلاف توہین آمیز زبان بھی استعمال کرتا رہا۔رضوان ارشد کا کہنا تھا ہم اس بات کی تفتیش میں مصروف ہیں کہ آیا ملزم فوج مخالف مہم آغاز کرنے والے گروپ کا حصہ تھا یا وہ ایسا اپنی مرضی سے کررہا تھا۔ایف آئی اے عہدیدار کے مطابق ملزم عدنان افضل قریشی وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقہ این اے125 میں پی ٹی آئی کا فعال کارکن ہے۔

مزید خبریں :وزیراعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز بھی آج جے آئی ٹی میں پیش ہونگے

مزید : لاہور