فیصل آباد میں پراپرٹی ڈیلر نے ساتھیوں کیساتھ ملکر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد میں پراپرٹی ڈیلر نے ساتھیوں کیساتھ ملکر خاتون کو جنسی زیادتی کا ...
فیصل آباد میں پراپرٹی ڈیلر نے ساتھیوں کیساتھ ملکر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیصل آباد کے علاقے مانانوالہ میں پراپرٹی ڈیلر نے ساتھیوں کی مدد سے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقے مانانوالہ میں پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے اکبر علی نامی ملزم نے خاتون کو مکان دکھانے کے بہانے حوس کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم لبنیٰ شہزادی نامی خاتون کو کرایہ کا مکان دکھانے کا جھانسہ دیکر خالی مکان میں لے گیا جہاں اسکے دیگر دو ساتھی بھی موجود تھے ، تینوں ملزمان نے اسلحہ کے زور پر لبنی شہزادی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

مزید خبریں :پارلیمنٹ ہاوس کے باہر شیریں مزاری اوراقبال ظفر جھگڑا کے درمیان تلخ کلامی

مزید : فیصل آباد