انیل کمبلے اور کوہلی کے درمیان جھگڑے کی کہانی سامنے آگئی

انیل کمبلے اور کوہلی کے درمیان جھگڑے کی کہانی سامنے آگئی
 انیل کمبلے اور کوہلی کے درمیان جھگڑے کی کہانی سامنے آگئی

  

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی کوچ کمبلے اور کپتان کوہلی کے درمیان جھگڑے کی کہانی بھی سامنے آگئی، ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں انیل کمبلے چائنا مین کلدیب یادیو کو میدان میں اتارنا چاہتے تھے مگر کوہلی نے مخالفت کی، اس وقت تو کوچ خاموش ہو گئے مگر آخری ٹیسٹ میں جب کوہلی انجری کے باعث نہیں کھیل پائے اور راہنے نے قیادت سنبھالی تب کمبلے نے کلدیپ کو کھلایا ،اس پر کوہلی خوش نہیں تھے، اسی وجہ سے بورڈ نے اب نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

مزید : کھیل