پاک بحریہ کا جہاز پاکستانی عوام کی جانب سے تحفہ لیکر سری لنکا پہنچ گیا

پاک بحریہ کا جہاز پاکستانی عوام کی جانب سے تحفہ لیکر سری لنکا پہنچ گیا
پاک بحریہ کا جہاز پاکستانی عوام کی جانب سے تحفہ لیکر سری لنکا پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان بحریہ کا جہاز ”پی این ایس ذوالفقار “بارش اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے امدادی سامان لے کر سری لنکا پہنچ گیا ہے۔امدادی سامان میں خشک خوراک ، ادویات ، سیلاب سے بچاﺅ کیلئے پمپ اور دیگرچیزیں شامل تھیں۔

”ڈان “ کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ذوالفقار وزیر اعظم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر امدادی سامان لیکر سری لنکا پہنچ گیا ہے ، سامان حالیہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں تقسیم کیا جائے گا ۔بارشوں اور سیلاب کی تباہی کے بعد سر ی لنکن حکومت نے امداد کی اپیل کی تھی جس کے بعد وزیر اعظم نے پاک بحریہ کے جہاز کوامدادی سامان کیساتھ کولمبو کیلئے روانہ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر ڈاکٹر سرفراز احمد خان سپرا نے امدادی اشیا ءکولمبو پورٹ پر سری لنکا کے وزیر خارجہ ہون روی کرونا نائیکے کے حوالے کیںتوسری لنکن وزیر خارجہ نے بروقت اور قابل قدر امداد فراہم کرنے پر وزیر اعظم نوازشریف اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان انتہائی خواشگوار تعلقات ہیںمشکل وقت میں دونوں ملکوں کا قریب ا?نا ایک روایت بن چکی ہے۔پاکستانی قائمقام ہائی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے سری لنکن بھائیوں کے شانہ بشانہ ہونگے۔

یاد رہے سری لنکا میں 2003ءکے بعد آنے والے اس خطرناک سیلاب میں 180افراد ہلاک اور 110 لاپتہ ہیں جبکہ 5لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔

مزید :

قومی -