جے آئی ٹی پر سخت دباﺅ ، ارکان کی جان کو خطرہ ہے: نبیل گبول

جے آئی ٹی پر سخت دباﺅ ، ارکان کی جان کو خطرہ ہے: نبیل گبول
جے آئی ٹی پر سخت دباﺅ ، ارکان کی جان کو خطرہ ہے: نبیل گبول

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی سخت دباﺅ میں ہے، ممبران کی جان کو بھی خطرات ہیں، انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ جاڑو پھرنے والا ہے سب کا کڑااحتساب ہو گا صرف مردم شماری کے ختم ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے۔ الیکشن ہوتا نظر نہیں آرہا۔ نواز شریف سعودی عرب گئے تو اکرم شیخ کو ساتھ لے گئے وہاں اس کی قطری اٹارنی جنرل سے ملاقات کرائی تاکہ پانامہ کیس میں کچھ سہولت مل سکے۔ نواز شریف وہاں سعودی شاہ کی منتیں کرتے رہے کہ بچاﺅ کا کوئی راستہ نکالا جائے۔ نواز شریف نے اس بات کی بھی بڑی کوشش کی کہ قطری شہزادہ ویڈیو لنک پر بیان میں خط کو اپنا لے۔

مزید : اسلام آباد