فردوس عاشق جیالی تھی نہ نظریئے کے تحت پارٹی میں آئی: چانڈیو
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے فردوش عاشق اعوان کے تحریک انصاف میں جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق کبھی بھی روحانی طورپر پیپلزپارٹی میں شامل نہ تھی وہ جیالی تھی نہ ہی کسی نظریئے کے تحت پی پی پی آئی تھی، اس کے جانے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فردوش عاشق اب وقت کا فائدہ اٹھا کر تحریک انصاف میں چلی گئی ہے وہاں سے کسی اورپارٹی میں چلی جائے گی۔