”میں نے براہ راست کسی کا نام نہیں لیا ،پاکستان کی ترقی روکنے والوں کیخلاف بات کی“:نہال ہاشمی

”میں نے براہ راست کسی کا نام نہیں لیا ،پاکستان کی ترقی روکنے والوں کیخلاف ...
”میں نے براہ راست کسی کا نام نہیں لیا ،پاکستان کی ترقی روکنے والوں کیخلاف بات کی“:نہال ہاشمی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دھمکی آمیز خطاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ن لیگ کے نہال ہاشمی نے کہاہے کہ میں نے براہ راست کسی کا نام نہیں لیا اور جن لوگوں نے پاکستان کو ترقی کو روکا ان کے خلاف بات کی ہے۔

”احتساب لینے والو،ہم تمہیں۔۔۔“ پانامہ جے آئی ٹی کے ارکان کو ن لیگ نے سب سے خوفناک دھمکی دیدی،تہلکہ مچ گیا،خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خطاب کی ویڈیو آنے کے بعد سینیٹر نہال ہاشمی کا کہناتھا کہ خود وکیل ہوں ،اس طرح کسی کا نام نہیں لیتا،اگر نام لینا ہوتا تو سیدھا نام لیتا اور میں وکیل ہوں اس لئے عدلیہ کیلئے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

رہنما ن لیگ نے مزید کہنا تھا کہ جو پاکستان کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں انکے یوم حساب کی بات کی،ہر وہ قوت جو پاکستان کے اداروں پر حملہ کرنے کی سازش کررہے ہیں اور پاکستان کو اندرونی وبیرونی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف بیان دیا۔قبل ازیں نہال ہاشمی کا پاکستان تحریک انصاف نے ویڈیو خطاب سوشل میڈیا پر اپ لوڈکیا ہے جس میں وہ جے آئی ٹی کے ارکان کو دھمکیاں دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

مزید : قومی