وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کا بھرپور دفاع کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،عالمی عدالت انصاف میں ...
وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کا بھرپور دفاع کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی زیر صدار ت قومی سلامتی کمیٹی کا  اہم اجلاس  ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیوکیس کا بھرپور دفاع کیا جائےگا  اور آپریشن ردالفساد کو جاری رکھنے و سی پیک کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

’اگر دوران سفر آپ پرسکون نیند سونا چاہتے ہیں تو جہاز کے اس حصے میں سیٹ حاصل کریں کیونکہ۔۔۔‘ ماہرین نے مسافروں کو وہ بات بتادی جو بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہے,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس میں ہونیوالے  اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،چوہدری نثار،ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی ایم آئی اور مشیر قومی سلامتی سمیت مسلح افواج کے سربراہان  و دیگر حکام نے شرکت کی اورکلبھوشن معاملے پر مشاورت کی گئی جبکہ ریاض سمٹ سمیت قومی سلامتی کے امور زیر غور آئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا کی طرف سے رائے دی گئی کہ پاکستان کا کیس عالمی عدالت  انصاف میں مضبوط ہے  اور اس حوالے سے تمام ثبوت فراہم کئے جائیں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر سخت تشویش کا اظہارکیا اوراعلامیہ جاری کیا گیا کہ نہتے شہریوں پر بھارتی فورسز کا تشدد قابل مذمت ہے  جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھی جائے گی۔اجلاس میں وزیردفاع خواجہ آصف،وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی شرکت کی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -