عجب اتفاق ،برلن میں پریانکا چوپڑا اور نریندر مودی کی اچانک صبح سویرے ملاقات ،اداکارہ ایسے کپڑے پہن کر آگئیں کہ بھارتی وزیراعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے

عجب اتفاق ،برلن میں پریانکا چوپڑا اور نریندر مودی کی اچانک صبح سویرے ملاقات ...
عجب اتفاق ،برلن میں پریانکا چوپڑا اور نریندر مودی کی اچانک صبح سویرے ملاقات ،اداکارہ ایسے کپڑے پہن کر آگئیں کہ بھارتی وزیراعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے

  

برلن(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اورخوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا کی گزشتہ صبح اچانک برلن میں ملاقات ہو گئی جس میں اداکارہ کا لباس دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین سیخ پا ہو گئے ۔مودی اور پریانکا کو ایک ساتھ دیکھ کر ہالی ووڈ اداکار دی راک اور اداکارہ سونم کپور سے بھی نہ رہا گیا،دونوں ستاروں تے تصویر کو پسند کیا ۔

تفصیل کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جرمنی کے دورے پر دارالحکومت برلن میں موجود ہیں جہاں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی اپنے ہالی ووڈ ڈرامہ سیزن ”بے واچ “کی تشہیری مہم کے لیے موجود ہیں ۔گزشتہ روز اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک تصویر جاری کی اورایک پیغام بھی دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی خوبصورت اتفاق ہے کہ میں بھی اس وقت برلن میں موجود ہوں جس وقت وزیراعظم نریندر مودی یہاں موجود ہیں ۔اداکارہ نے بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے مصروف شیڈول میں سے آج صبح مجھے وقت دیا جس پر آپ کی مشکور ہوں ۔اداکارہ نے ملاقات کی جو تصویر شیئر کی اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے سامنے پریانکا چوپڑا نے قابل اعتراض لباس (شارٹ میکسی ) زیب تن کیا ہوا ہے ۔ایک طرف اداکارہ پرمسرت انداز میں نریندر مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پر اعتماد نظر آرہی ہیں لیکن دوسری جانب نریندر مودی ”باڈی لینگوئج سے “گھبرائے ہوئے لگ رہے ہیں ۔بھارتی وزیراعظم کا سیدھا ہاتھ بلا وجہ منہ کی طرف ہے جبکہ ان کا الٹا ہاتھ غیر ضروری طور پر دائیں والی ٹانگ پر رکھا ہوا ہے جس سے ان کی بوکھلاہٹ کھل کر سامنے آرہی ہے ۔

مزید خبریں :بالی ووڈ اداکار ورون دھون کے والد نے ان کے سر پر شیشے کی بوتل توڑ دی

بھارتی وزیر اعظم اور اداکارہ کی ملاقات پر ناقدین کے ساتھ ساتھ پریانکا چوپڑا کے مداح بھی سیخ پا ہو گئے اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے سامنے بیٹھتے ہوئے لباس کا انتخاب تو درست کر لیتی،اس طرح کے لباس میں نریندر مودی سے ملنا بھارتی وزیراعظم کی بے عزتی ہے ۔

مزید خبریں :فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ کی چھت گر گئی،شاہ رخ خان بال بال بچ گئے

مزید : تفریح