”پانامہ جے آئی ٹی تفتیش کرتی ہے تو اپنے ساتھ یہ چیز رکھتی ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی جھوٹ نہیں بول سکتا کیونکہ۔۔۔“ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آ گیا

”پانامہ جے آئی ٹی تفتیش کرتی ہے تو اپنے ساتھ یہ چیز رکھتی ہے جس کی وجہ سے کوئی ...
”پانامہ جے آئی ٹی تفتیش کرتی ہے تو اپنے ساتھ یہ چیز رکھتی ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی جھوٹ نہیں بول سکتا کیونکہ۔۔۔“ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آ گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی تحقیقات جاری ہیں اور اب معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ جے آئی ٹی نے پولی گراف ٹیسٹ کیلئے جھوٹ پکڑنے والی مشین بھی حاصل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”احتساب لینے والو،ہم تمہیں۔۔۔“ پانامہ جے آئی ٹی کے ارکان کو ن لیگ نے سب سے خوفناک دھمکی دیدی،تہلکہ مچ گیا

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا کہ پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے پولی گراف ٹیسٹ کیلئے جھوٹ پکڑنے والی مشین حاصل کر لی ہے جس کا بڑے سے بڑے اور چھوٹے سے چھوٹے ملزم پر جھوٹ بولنے کا شبہ ہونے پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور تحقیقات کرنے والے ہاں یا ناں کے سوالوں کے جوابات لیتے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بنائی گئی جدید فرانزک لیب میں بھی یہ مشین ہے جس کے نتائج کو عدالتوں میں قتل، اغواءاور ڈاکہ زنی کے مقدمات میں قابل قبول شواہد کے طورپر لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ وزیراعظم کی زیر صدار ت اہم اجلاس:آرمی چیف شریک،کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف کو تمام ثبوت فراہم کرنے کا فیصلہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مشین کا استعمال حسین نواز سے شروع ہوتا ہے یا اسحاق ڈار سے یا پھر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف استعمال کیا جائے گا، اس بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا، لیکن یہ مشین جھوٹ کو ختم کرنے اور سچ سامنے لانے کیلئے حاصل کی گئی ہے کیونکہ جے آئی ٹی کا مقصد ہی حقائق سپریم کورٹ کے سامنے لانا ہے۔

ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : لاہور