وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات،قومی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت

وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات،قومی سلامتی ...
وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات،قومی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں قومی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ،ڈی جی ایم آئی اور پاک بحریہ کے سربراہ سمیت دیگر سول و عسکری حکام موجود تھے ۔اجلاس میں عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔اس حوالے سے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے حاضرین کو بریفنگ بھی دی ۔اجلاس کے بعد وزیراعظم اور آرمی چیف نے ون آن ون ملاقات بھی کی جس میں قومی سلامتی اورسرحدی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر آرمی چیف نے وزیر اعظم کو آپریشن رد الفساد کے حوالے سے آگاہ کیا ، دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے مسلح افواج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا۔

مزید خبریں :وزیراعظم کی زیر صدار ت اہم اجلاس:آرمی چیف شریک،کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف کو تمام ثبوت فراہم کرنے کا فیصلہ

مزید :

قومی -اہم خبریں -