کابل خود کش حملہ ، پاکستانی سفارتخانے کا عملہ بھی زخمی، گھروں کو نقصان پہنچا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے افغانستان کے دارلحکومت میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کابل دھماکے میں پاکستانی سفارتخانے کا عملہ بھی زخمی ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں افغانستان میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں، پاکستان ایسے حملوں سے ہونے والے دکھ اور تکلیف کو سمجھتا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام افغان عوام اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔
اُنہوں نے بتایاکہ اس بزدلانہ حملے میں پاکستانی سفارتخانے کا عملہ بھی زخمی ہوا اور ان کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
پڑوسی ملک میں ہونیوالے انتہائی خوفناک دھماکے اور ہلاکتوں کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔