رمضان شو میں وسیم اکرم اور شعیب اختر نے عامر لیاقت کا ریکارڈ توڑ ڈالا ، دونوں نے ملکر تین آدمیوں کو ایسی شرمناک حرکت پر مجبور کر دیا کہ پاکستانیوں کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا

رمضان شو میں وسیم اکرم اور شعیب اختر نے عامر لیاقت کا ریکارڈ توڑ ڈالا ، دونوں ...
رمضان شو میں وسیم اکرم اور شعیب اختر نے عامر لیاقت کا ریکارڈ توڑ ڈالا ، دونوں نے ملکر تین آدمیوں کو ایسی شرمناک حرکت پر مجبور کر دیا کہ پاکستانیوں کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی ٹیلی ویژن پر لوگوں کو انعامات سے نوازنے والے پروگرام شروع ہو چکے ہیں ۔ جیو ٹی وی پر نشر ہونے والے اسی طرز کے پروگرام ”جیو کھیلو پاکستان “ میں میزبان وسیم اکرم اور شعیب اختر نے مردوں کو ساڑھیاں پہننے پر مجبور کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب اختر ایک مرد کو ساڑھی نما لباس پہن کر خواتین کے انداز میں چلنے کی تاکید کر رہے ہیں ۔اس شرمناک حرکت پر وسیم اکرم اور شعیب اختر کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صر ف غیر اخلاقی ہے بلکہ رمضان نشریات کے حوالے سے پیمرا کی ہدایات کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔

مزید خبریں پڑھیں۔عجب اتفاق ،برلن میں پریانکا چوپڑا اور نریندر مودی کی اچانک صبح سویرے ملاقات ،اداکارہ ایسے کپڑے پہن کر آگئیں کہ بھارتی وزیراعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے

پروگرام کے دوران وسیم اکرم اور شعیب اختر شائقین میں بیٹھے تین جوڑوں کو مدعو کرتے ہیں اور پھر مردوں کو سپلٹ اے سی جیتنے کیلئے ساڑھی نما لباس پہن کر چلنے کی تاکید کرتے ہیں تاہم اس عمل کو دیکھ کر عوام کی جانب سے جیو کے پروگرام اور میزبانوں پر شدید تنقید کی جا رہی ہے ۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ اپنے پروگرام کی مقبولیت اور انعامات کا جھانسہ دیکر مردوں کو خواتین کا لباس پہنا نا کسی صورت درست عمل نہیں ہے ۔

پروگرام کی ویڈیو بھی دیکھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -