آرمی چیف کی کابل دھماکے کی شدید مذمت،پاکستانی عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افغان عوام، سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑے ہیں:جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف کی کابل دھماکے کی شدید مذمت،پاکستانی عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ...
آرمی چیف کی کابل دھماکے کی شدید مذمت،پاکستانی عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افغان عوام، سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑے ہیں:جنرل قمر جاوید باجوہ

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افغان عوام اور فورسزکے ساتھ کھڑے ہیں۔

’اگر دوران سفر آپ پرسکون نیند سونا چاہتے ہیں تو جہاز کے اس حصے میں سیٹ حاصل کریں کیونکہ۔۔۔‘ ماہرین نے مسافروں کو وہ بات بتادی جو بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہے,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے دھماکے میں پاکستانی سفارتخانے اور دیگر سفارتخانوں کو نقصان پہنچنے پر اظہار افسو س کیا اور حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈپلومیٹک انکلیومیں خودکش کار دھماکے کے نتیجے میں 60 افراد جاں بحق جبکہ 300 زخمی ہوگئے تھے اور حملے میں پاکستانی سفارتخانے کو نقصان پہنچا اور کچھ سفارتکار معمولی زخمی بھی ہوئے۔

مزید : قومی /اہم خبریں