فاروق ستار کے پاس ایک ماہ کا وقت ہے،پیش نہیں ہونگے تو دوبارہ وارنٹ جاری کریں گے:عدالت کا ایم کیو ایم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

فاروق ستار کے پاس ایک ماہ کا وقت ہے،پیش نہیں ہونگے تو دوبارہ وارنٹ جاری کریں ...
فاروق ستار کے پاس ایک ماہ کا وقت ہے،پیش نہیں ہونگے تو دوبارہ وارنٹ جاری کریں گے:عدالت کا ایم کیو ایم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسدادی دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کیلئے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار کے پاس ایک ماہ کا وقت ہے اگرپیش نہیں ہونگے تو دوبارہ وارنٹ جاری کریں گے۔

’اگر دوران سفر آپ پرسکون نیند سونا چاہتے ہیں تو جہاز کے اس حصے میں سیٹ حاصل کریں کیونکہ۔۔۔‘ ماہرین نے مسافروں کو وہ بات بتادی جو بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہے,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

تفصیلات کے مطابق انسدادی دہشتگردی عدالت کراچی میں بغاوت ،دہشتگردی اور میڈیا ہاﺅسز پر حملے کے مقدمات کی سماعت ہوئی اور عدالت نے ایم کیو ایم ایم کے کارکنوں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔دوران سماعت رینجرز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جے آئی ٹی نے خطرناک قراردیا ہے اس لئے ان کی ضمانت منظور نہ کی جائے۔

ایم کیو ایم کے وکیل نے عدالت میں کہاکہ ملزمان بے قصور ہیں اور جے آئی ٹی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔جواب میں جج کی طرف سے ریمارکس دیئے گئے کہ جے آئی ٹی کی قانونی حیثیت سپریم کورٹ نے تسلیم کی ہے،جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے بیٹوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم وزیراعظم کا بیان قلمبند کرسکتی ہے تو ان کا کیوں نہیں کرسکتی۔

مزید : کراچی