طیارہ گر کر تباہ، شاہ رخ خان سمیت کئی افراد ہلاک، ایک خبر جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا لیکن پھر۔۔۔

طیارہ گر کر تباہ، شاہ رخ خان سمیت کئی افراد ہلاک، ایک خبر جس نے پوری دنیا کو ...
طیارہ گر کر تباہ، شاہ رخ خان سمیت کئی افراد ہلاک، ایک خبر جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا لیکن پھر۔۔۔

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ”بریکنگ نیوز۔۔۔ بھارتی اداکار شاہ رخ خان اب اس دنیا میں نہیں رہے، وہ ایک طیارے حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔“ ارے گھبرائیں مت۔۔۔! یہ حقیقت نہیں بلکہ صرف ایک جھوٹی خبر ہے جو ایک فرانسیسی ویب سائٹ نے چلائی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”یہ لو، اب یہ بھی دیکھو۔۔۔!“ پریانکا چوپڑا نے مودی کیساتھ ملاقات کیلئے چھوٹے کپڑے پہننے پر تنقید کرنے والوں کو ”ننگا“ جواب دیدیا، ایسی تصویر اپ لوڈ کر دی کہ مزید ہنگامہ برپا ہو گیا

سوشل میڈیا اگر اچھے مقاصد کیلئے استعمال ہو سکتا ہے تو یہ برے کاموں کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایسا ہی کچھ فرانسیسی ویب سائٹ کر رہی ہے جو مختلف مشہور شخصیات کی موت کی جھوٹی خبریں چلا رہی ہے اور اس مرتبہ اس کا نشانہ بننے والا کوئی اور نہیں بلکہ شاہ رخ خان ہیں۔

فرانسیسی ویب سائٹ ”الپائس ٹی وی“ نے یہ خبر اپنی ویب سائٹ پر جاری کی جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر کی کئی ویب سائٹس کی زینت بن گئی تاہم جلد ہی اس خبر کے جھوٹا ہونے کا انکشاف بھی ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس میں یہاں تک کہا گیا کہ فرانس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ناصرف اس حادثے کی مذمت کی ہے بلکہ ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”نہال ہاشمی جیسی باتیں جے آئی ٹی کے خلاف کر رہے ہیں وہ اس آدمی کے خلاف بھی کرتے تھے لیکن وقت آیا تو بھاگ نکلے“ جے آئی ٹی کو زوردار دھمکی کے بعد حامد میر نے نہال ہاشمی کا راز بے نقاب کر دیا، شرم سے پانی پانی کر دیا

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ روزانہ نہاتے ہوئے صرف ایک منٹ یہ کام کریں تو تمام دردیں دور ہوجائیں گی، جسم میں خون کی گردش تیز ہو جائے گی

جھوٹی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اپنی بیٹی کی سالگرہ کے کچھ ہی دیر بعد گلف سٹریم G550 جیٹ کے ذریعے پرسنل اسسٹنٹ اور چند دیگر لوگوں کے ہمراہ ایک بزنس میٹنگ کیلئے جا رہے تھے تاہم طیارہ کو حادثہ پیش آ گیا۔ اگرچہ یہ رپورٹ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے لیکن اس کے باوجود اسے بنانے والوں کو داد دینا پڑے گی کیونکہ انہوں نے کچھ اس طرح کام کیا کہ یہ بالکل اصلی معلوم ہوئی اور کئی میڈیا ادارے بھی دھوکہ کھا گئے تاہم بعد میں اپنی ویب سائٹ سے خبر ہٹا دی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔برلن میں پریانکا چوپڑا اور نریندر مودی کی اچانک صبح سویرے ملاقات ،اداکارہ ایسے کپڑے پہن کر آگئیں کہ بھارتی وزیراعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے

اس رپورٹ میں فلائٹ نمبر بھی دیا گیا جبکہ فرانس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نام استعمال کرنے کے علاوہ چند ایسے الفاظ بھی استعمال کئے جنہوں نے اس رپورٹ کو اصلی ہونے کا رنگ دیا۔ یہ رپورٹ جیسے ہی سوشل میڈیا پر آئی تو شاہ رخ خان کے مداحوں میں بے چینی پھیل گئی اور فوراً صدمے سے بھرے اور دردناک جذبات کا اظہار شروع کر دیا۔

اس وجہ سے معاملہ اور بھی گمبھیر ہو گیا اور ایک افراتفری پھیل گئی جس پر قابو پایا جا سکتا تھا اگر لوگ اس رپورٹ پر یقین کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کر لیتے۔ شاہ رخ خان بالکل ٹھیک اور تندرست ہیں، اس لئے ان کے مداحوں کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -