آل شریف یا تو ضمیر خریدتی ہے یا ڈراتی ہے،سپریم کورٹ کو نہال ہاشمی کے بیان پر سخت ایکشن لینا چاہیے:عمران خان

آل شریف یا تو ضمیر خریدتی ہے یا ڈراتی ہے،سپریم کورٹ کو نہال ہاشمی کے بیان پر ...
آل شریف یا تو ضمیر خریدتی ہے یا ڈراتی ہے،سپریم کورٹ کو نہال ہاشمی کے بیان پر سخت ایکشن لینا چاہیے:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے سربراہ نے نہال ہاشمی کے بیان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آل شریف یا تو ضمیر خریدتی ہے یا ڈراتی ہے،سپریم کورٹ کو نہال ہاشمی کے بیان پر سخت ایکشن لینا چاہیے۔

”یہ لو، اب یہ بھی دیکھو۔۔۔!“ پریانکا چوپڑا نے مودی کیساتھ ملاقات کیلئے چھوٹے کپڑے پہننے پر تنقید کرنے والوں کو ”ننگا“ جواب دیدیا، ایسی تصویر اپ لوڈ کر دی کہ مزید ہنگامہ برپا ہو گیا,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

تفصیلات کے مطابق گلیات 75 میگاواٹ کے ہائیڈ پاور پراجیکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی نے اعلیٰ عدلیہ اور جے آئی ٹی کو دھمکیاں دیں،نون لیگ کی تاریخ ہے یا لوگوں کو خریدتے ہیں یا ڈراتے ہیں،شرمناک دھمکیاں نون لیگ کے سیاسی کلچر کا حصہ ہے۔

طیارہ گر کر تباہ، شاہ رخ خان سمیت کئی افراد ہلاک، ایک خبر جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا لیکن پھر۔۔۔،خبرپڑھنے کیلئے کلک کریں

سربراہ پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ یہ چیف جسٹس کو خرید نہیں سکے تو سپریم کورٹ پر حملہ کردیا اور جسٹس (ر) قیوم کو من پسند فیصلے کے لئے کال کی گئی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف جے آئی ٹی کا راﺅنڈ چل رہاہے،وزیراعظم کا خاندان اپنے آپ کو شہزادہ سمجھتا ہے اوریہ خوش آئند ہے کہ وزیراعظم کی فیملی سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے،ملک سے پیسہ چوری کرکے بیرون ملک منتقل کیا جارہا ہے اور پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے سے ملک تباہ ہورہا ہے جبکہ باہر سے اپنی محنت کی کمائی کاپیسہ ملک میں لایا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ وکٹ بڑی گرنے کیلئے تیار ہے اوراگلے ہفتے ایک اور وکٹ گرنے والی ہے، اس کے بعد بھی وکٹیں گرے گی اور ہم ایک ہزار تک مائیکرو پاور پراجیکٹ بنائیںگے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -