’چینی حکومت کا حکم آیا ہے، اپنے جسموں سے فوری یہ چیز اُتار کر پھینکو‘ ایمریٹس ائیرلائن کی اپنی ائیرہوسٹسز کو ہدایت جس نے دنیا میں ہنگامہ برپا کردیا

’چینی حکومت کا حکم آیا ہے، اپنے جسموں سے فوری یہ چیز اُتار کر پھینکو‘ ...
’چینی حکومت کا حکم آیا ہے، اپنے جسموں سے فوری یہ چیز اُتار کر پھینکو‘ ایمریٹس ائیرلائن کی اپنی ائیرہوسٹسز کو ہدایت جس نے دنیا میں ہنگامہ برپا کردیا

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کی ایمریٹس ایئرلائنز اپنی شاندار سروس اورنت نئی آفرز کے باعث دنیا بھر میں فضائی مسافروں کی پسندیدہ ایئرلائن خیال کی جاتی ہے۔ اب تک تو ایمریٹس اپنے مسافروں کے آرام، آسائش اور آسانی کا خیال ہی رکھتی تھی لیکن اب اس نے اپنے عملے کو ایک ایسا حکم دے دیا ہے کہ چینی حکومت خوش ہو گئی ہے۔ ویب سائٹ scmp.com کی رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ایئرلائنز نے اپنے عملے کے تائیوانی ملازمین کویونیفارم سے تائیوان کے جھنڈے کا بیج لگانے سے روک دیا۔

قطری شہزادی ، انجلینا جولی اور اہرام مصر۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ مسلم دنیا میں تہلکہ برپا ہو گیا کیونکہ۔۔۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ایک ای میل کے ذریعے تمام عملے کو ابتدائی طور پر یہ حکم دیا کہ ”چینی حکومت کی طرف سے ہمیں ہدایات ملی ہی جس میں اس نے کہا ہے کہ ایمریٹس ایئرلائن اپنے کیبن کریو کو ’ون چائنہ پالیسی‘ پر عملدرآمد کا پابند بنائے۔ چنانچہ کمپنی اپنے تمام ملازمین کو ہدایت کرتی ہے کہ اپنی یونیفارم پر تائیوان کے جھنڈے کی بجائے چین کا جھنڈا آویزاں کریں۔“کمپنی کے اس اقدام پر عملے کے تائیوانی اراکین اور دیگر تائیوانی شہریوں کی طرف سے شدید ردعمل آیا جس پر کمپنی نے جزوی یوٹرن لیتے ہوئے تائیوانی اراکین کو کوئی بھی جھنڈا نہ پہننے کی اجازت دے دی۔

رپورٹ کے مطابق اب تائیوانی ملازمین اپنی یونیفارم پر تائیوان کا جھنڈا تو نہیں لگا سکتے لیکن انہیں چین یا کسی اور ملک کا جھنڈا بھی نہ لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ چین تاریخی تناظر میں تائیوان کو اپنے ملک کا ہی حصہ سمجھتا ہے۔ تاہم تائیوان خود کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست خیال کرتا ہے۔ایمریٹس ایئرلائنز کا یہ اقدام جہاں تائیوان اور اس کے شہریوں کے لیے تکلیف کا باعث بنا ہے وہیں چین کے لیے یقینا خوشی کا سبب بنا ہوگا۔

مزید : عرب دنیا