نہال ہاشمی کا متنازعہ بیان، وزیر اعظم کا نوٹس ، لیگی رہنما سے پارٹی اور سینٹ کی نشست سے استعفیٰ لے لیا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ سندھ کے سیکرٹری جنرل نہال ہاشمی کے متنازعہ بیان پر وزیر اعظم پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے ان سے پارٹی رکنیت اور سینٹر کی نشست کا استعفیٰ طلب کر لیا ، جس کے بعد نہال ہاشمی نے اپنا استعفیٰ ترجمان مسلم لیگ (ن) آصف کرمانی کو دیا۔
تفصیلات کے مطابق متنازعہ بیان دینے کے بعد سینٹر نہال ہاشمی کو پارٹی کی جانب سے باقاعدہ شوکاز نوٹس کے ذریعے وزیر عظم ہاﺅس بھی طلب کیا گیا ، ان سے جواب طلب کیا گیا تھا کہ انہوں نے کس سوچ اور نظریئے کے تحت متنازعہ بیان جاری کیا۔ شوکاز نوٹس ملنے کے بعد نہال ہاشمی وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے پی ایم ہاﺅس پہنچے مگر نواز شریف سے ان کی ملاقات نہیں ہوئی تاہم وزیر اعظم ہاﺅس میں ان کی ملاقات ترجمان مسلم لیگ (ن) آصف کرمانی سے ہوئی۔آصف کرمانی نے انہیں وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا جس کے بعد نہال ہاشمی نے سینٹ کی نشست اور پارٹی رکنیت سے اپنا استعفیٰ آصف کرمانی کے حوالے کردیا ۔ نہال ہاشمی کے پاس مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ تھا۔ نہال ہاشمی نے اپنے استعفیٰ میں مئو قف اختیار کیا کہ بعض ناگزیز وجوہات کی بنیاد پر وہ سینٹر شپ سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ آصف کرمانی سے ملاقات کے بعد نہال ہاشمی چیرمین سینٹ کے دفتر گئے، لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھے جس کے باعث نہال ہاشمی نے استعفیٰ سیکرٹری سینٹ کو جمع کرادیا، سیکرٹری سینٹ کارروائی کے بعد استعفیٰ چیئرمین سینٹ کو بھیجیں گے۔
جمائما کی عمران خان کو بنی گالہ کی خریداری کیلئے رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی
دوسری جانب ڈاکٹر آصف کرمانی نے نہال ھاشمی کو آج وزیر اعظم ہاؤس طلب کر کے شو کاز دیے جانے اور انکی پارٹی رکنیت معطل کئے جانے کے فیصلہ سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں بتایا کہ وزیر اعظم ان کے غیر ذمہ دارانہ بیان ، پارٹی پالیسی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر سخت نالاں ہیں۔ وزیر اعظم کی واضح ہدایت ہے کہ وہ فوری طور پر سینیٹر شپ سے استعفی دیں۔
طیارہ گر کر تباہ، شاہ رخ خان سمیت کئی افراد ہلاک، ایک خبر جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا لیکن پھر۔۔۔
قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نہال ہاشمی سے استعفیٰ طلب کرنے کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا تھا کہ ان سے نہ صرف پارٹی عہدے سے استعفیٰ طلب کیا گیا بلکہ ان سے سینیٹر شپ سے بھی مستعفی ہونے کے لئے کہا گیا ہے .
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی کاسوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کہنا تھا کہ احتساب کرنے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنادیں گے، تم جس کااحتساب کر رہے ہو وہ نوازشریف کا بیٹاہے، ہم نے تمھیں چھوڑنا نہیں ،آج حاضر سروس ہو کل ریٹائر ہوجاﺅگے، ہم تمہارے بچوں اور خاندان کے لیے پاکستان کی زمین تنگ کردیں گے۔