400 سال پرانے گھر کی مرمت کے دوران مزدور کو دیوار میں چھپی ایسی چیزنظر آگئی کہ چیخیں نکل گئیں، کیا چیز تھی؟ آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا کہ ایسا بھی ممکن ہے

400 سال پرانے گھر کی مرمت کے دوران مزدور کو دیوار میں چھپی ایسی چیزنظر آگئی کہ ...
400 سال پرانے گھر کی مرمت کے دوران مزدور کو دیوار میں چھپی ایسی چیزنظر آگئی کہ چیخیں نکل گئیں، کیا چیز تھی؟ آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا کہ ایسا بھی ممکن ہے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک مزدور کر 400سال قدیم گھر کی تعمیر و مرمت کے لیے بلایاگیا۔ جب مزدور گھر کے بالائی کمرے میں پہنچا تو ایسی چیز نظر آ گئی کہ اس کے اوسان خطا ہو گئے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق کمرے کی چھت پر 10سے زائد دیو قامت چھتے موجود تھے جن میں سے 2میں ہزاروں بھڑ موجود تھے۔ مزدور نے فوری طور پر مدد کے لیے پیسٹ کنٹرول کو بلالیا۔

سائنسدانوں نے 5 ہزار سال پرانے پاکستانی شہر موہنجوداڑو کو دوبارہ دفن کرنے کا فیصلہ کرلیا، وجہ جان کر ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا

مزدور کی بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیسٹ کنٹرولر شین جونز آ کر ان چھتوں کی پیمائش کرتا ہے اور حیران کن طور پر ان میں سے اکثر کا سائز3فٹ سے زیادہ تھا۔ شین جونز کا کہنا تھا کہ ”میں نے اپنی زندگی میں حشرات کے اتنے بڑے سائز کے چھتے نہیں دیکھے۔یہ آپس میں بھی جڑے ہوئے ہیں چنانچہ انہیں توڑے بغیر کمرے سے باہر لیجانا ممکن نہیں ہو گا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس