بھارت کے ساتھ مساوی بنیادوں پر خوشگوار تعلقات کے خواہشمند ہیں: صدر مملکت

بھارت کے ساتھ مساوی بنیادوں پر خوشگوار تعلقات کے خواہشمند ہیں: صدر مملکت
بھارت کے ساتھ مساوی بنیادوں پر خوشگوار تعلقات کے خواہشمند ہیں: صدر مملکت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ کستان مساویانہ بنیادوں پر بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خواہشمند ہے۔ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔

میں نے جن زادی کابرائیڈل میک اپ کیا تو اس نے ہیرے کی انگوٹھی کاتحفہ دیا

بھارت کے لئے نامزد پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین سے ملاقات کی اس موقع پر صدر مملکت نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے جو قابل مذمت ہے۔عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے تاہم اس سنگین مسئلے کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔

مزید : قومی