سندھ میں آبی حیات کے شکار پر آج سے 2ماہ کے لئے پابندی، خلاف ورزی پر ایک سال قید و 50 ہزار جرمانہ

سندھ میں آبی حیات کے شکار پر آج سے 2ماہ کے لئے پابندی، خلاف ورزی پر ایک سال قید ...
سندھ میں آبی حیات کے شکار پر آج سے 2ماہ کے لئے پابندی، خلاف ورزی پر ایک سال قید و 50 ہزار جرمانہ

  

کراچی(یو این پی)حکومت سندھ نے سمندر اور میٹھے پانی میں آبی حیات کے شکار پر دو ماہ کے لئے پابندی عائد کردی جبکہ خلاف ورزی کرنے پر ایک سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

طلوع آفتاب سے پہلے معروف سٹیج اداکارہ کی شیخ رشید کیساتھ ایسی تصویر سوشل میڈیا پر آ گئی کہ تہلکہ مچ گیا، دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

تفصیلات کے مطابق محکمہ فشریز سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے مچھلی اور جھینگوں کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی ہے، سمندر اور میٹھے پانی میں شکار پرآج سے 30 جولائی تک 2ماہ کے لیے پابندی ہوگی ۔محکمہ فشریز کے مطابق مچھلی اور دیگر سمندری اور میٹھے پانی کی حیات کی افزائش کا موسم ہونے کی وجہ سے جون اور جولائی میں پابندی عائد کی جاتی ہے۔سندھ فشریز آرڈیننس 1980اور مجریہ تین 2016کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں ایک سال سزا اور50ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔محکمہ فشریز نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تشہیری مہم کا بھی آغاز کردیا ہے۔

مزید : کراچی