’اس نے مجھے اپنا موبائل پکڑایا اور کہا یہ فلم دیکھو اور پھر۔۔۔‘ دبئی کی مسجد میں نوعمر پاکستانی لڑکے کے ساتھ ایسی شرمناک ترین حرکت کہ جان کر شیطان بھی کانوں کو ہاتھ لگالے

’اس نے مجھے اپنا موبائل پکڑایا اور کہا یہ فلم دیکھو اور پھر۔۔۔‘ دبئی کی مسجد ...
’اس نے مجھے اپنا موبائل پکڑایا اور کہا یہ فلم دیکھو اور پھر۔۔۔‘ دبئی کی مسجد میں نوعمر پاکستانی لڑکے کے ساتھ ایسی شرمناک ترین حرکت کہ جان کر شیطان بھی کانوں کو ہاتھ لگالے

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک سوڈانی ٹیکنیشن نے شیطان کا روپ دھار لیا اور ایک نو عمر پاکستانی لڑکے کو مسجد کے واشروم میں لیجا کر اس کی عصمت دری کی کوشش کی، مگر خوش قسمتی سے وہاں موجود دو ایرانی طلبہ کی مداخلت سے لڑکے کی عزت بال بال بچ گئی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق 14 سالہ پاکستانی لڑکے نے عدالت کو بتایا ” میں مسجد کے قریب اپنے ڈرائیور کا منتظر تھا اور پانی پینے کیلئے مسجد کے ساتھ لگے واٹر کولر کی جانب گیا تھا۔ اسی دوران وہاں ایک سیاہ فام شخص نے اپنی گاڑی روکی۔ اس نے مجھے اپنے پاس بلایا اور مجھے اپنے موبائل فون پر فلم دکھانے کی پیشکش کی لیکن میں نے انکار کر دیا۔ پھر وہ شخص گاڑی سے باہر نکلا اور مجھے زبردستی پکڑ کر مسجد کے واشروم میں لے گیا۔ اس نے واشروم میں داخل ہوتے ہی اندر سے کنڈی لگا لی اور اپنی پتلون اتارنے کے بعد میری پتلون بھی اتارنے کی کوشش کرنے لگا۔ اسی دوران باہر سے دروازے پر کسی نے دستک دی اور پوچھا ’ اندر کتنے لوگ ہیں ؟‘ سیاہ فام شخص نے جواب دیا ’میں اکیلا ہی ہوں‘ لیکن وہ بہت گھبرا گیا تھا۔ پھر اس نے دروازہ کھولا اور اپنی گاڑی کی جانب دوڑ لگا دی اور وہاں سے فرار ہو گیا۔“

’اس پاکستانی سے شادی کرنے کیلئے میں مسلمان ہوگئی، پھر شادی کے 7 سال بعد ایک دن وہ ہماری 3 بیٹیوں کو پارک لے کر گیا اور کبھی واپس نہ آیا، چند دن بعد ایک خط بھیجا جس میں لکھا تھا کہ۔۔۔‘ یورپی لڑکی کے ساتھ پاکستانی شہری نے ایسا کام کردیا کہ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں

ایرانی طلبہ نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جب سیاہ فام شخص کو ایک لڑکے کولے کر واشروم میں داخل ہوتے دیکھا تو انہیں احساس ہو گیا تھا کہ کچھ غلط ہو رہا ہے۔ ان میں سے ایک طالبعلم نے اپنے موبائل فون سے ویڈیو بنانا شروع کر دی جبکہ دوسرے نے واشروم کے دروازے پر دستک دی۔ اگرچہ ان کی مداخلت پر سوڈانی شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا لیکن اس کی ویڈیو ریکارڈنگ کی وجہ سے پولیس اس کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو گئی۔ ملزم کی عمر 52سال ہے۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

عرب دنیا -