سعودی ائیرلائن کی پروازوں میں اُردو زبان میں ایسا کام شروع ہوگیا کہ کوئی بھی اب پاکستانیوں کو دھوکہ نہ دے پائے گا

سعودی ائیرلائن کی پروازوں میں اُردو زبان میں ایسا کام شروع ہوگیا کہ کوئی بھی ...
سعودی ائیرلائن کی پروازوں میں اُردو زبان میں ایسا کام شروع ہوگیا کہ کوئی بھی اب پاکستانیوں کو دھوکہ نہ دے پائے گا

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب جانے والے غیر ملکی محنت کشوں کو وہاں کے لیبر قوانین سے واقفیت نہ ہونے کی وجہ سے کئی طرح کی مشکلات اور حتٰی کہ دھوکہ بازی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ سعودی وزارت محنت و سماجی ترقی نے اس مسئلے کے حل کیلئے سعودی ائیرلائن کے ساتھ مل کر ایک قابل تحسین کاوش کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت سعودی عرب جانے والے ملازمین کو جہاز میں ہی ان کے حقوق کے متعلق اردو سمیت 9 مختلف زبانوں میں ریکارڈ کی گئی ویڈیوز دکھائی جائیں گی۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیوز اردو، عربی، انگریزی، بنگالی، تیگلاگ، انڈونیشیائی، مالی، ہندی اور امہارک زبانوں میں دکھائی جائیں گی۔

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے اہل خانہ پر ٹیکس کے نفاذ کافیصلہ حتمی ہے:وزیر خزانہ محمدعادل الجبیر

ان ویڈیوز میں غیر ملکی ملازمین کو بتایا گیا ہے کہ سعودی قانون کے مطابق وہ اپنا پاسپورٹ اپنے پاس ہی رکھیں گے اور کفیل کی تبدیلی کے بغیر وہ اپنی ملازمت تبدیل نہیں کرسکتے۔ ملازمت کا معاہدہ تحریری صورت میں ہونا چاہیے جس کی ایک نقل ملازم کے پاس ہونا بھی ضروری ہے ۔

وزارت محنت نے غیرملکی ملازمین کو ان کے حقوق کے متعلق آگاہ کرنے کیلئے 2014ءمیں ایک ویب سائٹ کا آغاز بھی کیا۔ اس ویب سائٹ پر سعودی لیبر قانون کی تفصیلات انگریزی اور عربی زبان میں فراہم کی گئی ہیں۔ ان میں عمومی حقوق، ملازمت کے معاہدے، اجرت، کام کے اوقات، تربیت، ملازمت کے خاتمے اور چھٹیوں وغیرہ کی تفصیلات شامل ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -