چین میں صحافیوں کی تعداد2 لاکھ 23 ہزار 925 ہوگئی

چین میں صحافیوں کی تعداد2 لاکھ 23 ہزار 925 ہوگئی
چین میں صحافیوں کی تعداد2 لاکھ 23 ہزار 925 ہوگئی

  

بیجنگ (آئی این پی) چین میں 2016ء کے اختتام تک جرنلسٹ کارڈ رکھنے والے صحافیوں کی کل تعداد2 لاکھ 23 ہزار جبکہ 84ہزار ایک سو تئیس اخبارات اور 6ہزار سات جرائد کام کرتے ہیں۔

مسئلہ کشمیر کو انسانی بنیادوں پر عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہوگا، امریکہ میں مقیم کشمیر ی و پاکستانی کمیونٹی سے تعاون کرتے رہیں گے: اعزاز چوہدری

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آل چائنا جرنلسٹ ایسوسی ایشن (اے سی جے اے ) نے یہ اعدادوشمار اپنی ویب سائٹ پر جاری کئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2ہزارآٹھ سو ایک صحافی نیوز ایجنسیوں سے وابستہ ہیں اور1لاکھ 29ہزار آٹھ سو انتیس ریڈیو یا ٹیلی ویژن یا نیوز فلم سٹوڈیو ز کے ساتھ منسلک ہیں جبکہ ایک ہزار 58رپورٹر ملک بھر میں نیوز ویب سائٹ پر کام کر رہے ہیں ۔یہ رپورٹ آل چائنا جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور سٹیٹ ایڈمنسٹریشن برائے پریس ،پبلکیشن ، ریڈیو ، فلم،ٹیلی ویژن اور سائبر سپیس ایڈمنسٹریشن نے مشترکہ طورپر تیار کی ہے۔

مزید : بین الاقوامی