جمائما کی عمران خان کو بنی گالہ کی خریداری کیلئے رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی

جمائما کی عمران خان کو بنی گالہ کی خریداری کیلئے رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ ...
جمائما کی عمران خان کو بنی گالہ کی خریداری کیلئے رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی

  

اسلام پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے اپنی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، انہوں نے جمائما سے بنی گالہ اراضی کی خریداری کے لئے رقوم منتقلی کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔

حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ،پٹرول اور ڈیزل سستا ہو گیا

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جمائماگولڈ سمتھ سے رابطہ کیا ہے اور ان سے بنی گالہ جائیداد کے لئے دی جانے والی رقوم کا ریکارڈ مانگ لیا ہے ۔جس پر جمائمہ نے عمران خان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جس بینک سے رقوم منتقل ہوئی ہیں وہ لائڈ بینک میں ضم ہو چکا ہے اس حوالے سے جمائما نے لائڈ بینک سے ٹرانسزیکشنز لینے کے لئے رابطہ بھی کرلیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ مذکورہ بینک سے ٹرانزیکشنز کی تفصیلات مل جائیں گی، جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ رقوم منتقلی کا ریکارڈ موجود ہے جب کہ جمائما کے پاکستان آنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں