آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی افغانستان میں ہونیوالے بم دھماکے کی مذمت،امن کے دشمن نہیں چاہتے اس خطے میں امن قائم ہو:چیئرمین قومی وطن پارٹی

آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی افغانستان میں ہونیوالے بم دھماکے کی مذمت،امن کے ...
آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی افغانستان میں ہونیوالے بم دھماکے کی مذمت،امن کے دشمن نہیں چاہتے اس خطے میں امن قائم ہو:چیئرمین قومی وطن پارٹی

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے افغانستان میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیا ع پر افسوس کا اظہار کیاہے ،امن کے دشمن نہیں چاہتے کہ اس خطے میں امن قائم ہو ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ اس خطے میں امن کے قیام کیلئے ہمسایہ ممالک کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی کابل دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہم غم کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور افغانستان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ،عالمی برادری خطے میں جاری دہشت گردی کو سنجیدگی سے توجہ دیں ،پاکستان اور ا فغانستان کے مابین تعلقات بہتر بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید : پشاور