وزیراعظم خود پانامہ کیس میں متاثرہ ہیں، ان کی جانب سے کسی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا گیا:محمد زبیر

وزیراعظم خود پانامہ کیس میں متاثرہ ہیں، ان کی جانب سے کسی کے خلاف ایک لفظ ...
وزیراعظم خود پانامہ کیس میں متاثرہ ہیں، ان کی جانب سے کسی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا گیا:محمد زبیر

  

اسلام آباد (یوا ین پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف خود پاناما کیس میں متاثرہ ہیں لیکن پھر بھی ان کی طرف سے ڈیڑھ سال میں کسی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا گیا۔

تین افغان خواتین کو برٹش پاسپورٹ پر برطانیہ بھیجنے کا معاملہ، مبینہ پاکستانی انسانی سمگلر الطاف میر سے متعلق الرٹ جاری

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں عدالتوں کے جج صاحبان اور تفتیش کرنے والوں پر اعتراضات اٹھائے جاتے ہیں، اس حوالے سے روایات موجود ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف پاناما کیس میں خود متاثر ہیں اس کے باوجود انہوں نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کسی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا جبکہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنائی اور اس کو قبول کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو پارلیمنٹ کے اندر بجٹ پر بحث کرنی اوراپنی سفارشات دینی چاہئیں۔

کراچی میں امن و امان کے حوالے سے گورنر سندھ نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران کراچی کے حالات بہت بہتر ہوئے ہیں اور بیرونی دنیا سے سرمایا کار پاکستان آ رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں کے الیکٹرک بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس حوالے سے چین کی ایک کمپنی شنگھائی پاور کے ساتھ 9 بلین روپے کی سرمایا کاری کا معاہدہ ہوا ہے جس سے توانائی کے بحران پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد