تحریک انصاف نے زرعی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے سمیت 3 قرار داد یں پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیں

تحریک انصاف نے زرعی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے سمیت 3 قرار داد یں ...
تحریک انصاف نے زرعی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے سمیت 3 قرار داد یں پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف نے زرعی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کے مطالبے پر مبنی قرار داد اور چلڈرن ہسپتال ملتان میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے تین بچوں کی ہلاکت کے خلاف سمیت 3تحاریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیں ۔

قرار داد تحریک انصاف کے رکن اسمبلی احمد خان بھچر کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کسان پیکج کے دعوی تو بہت کرتی ہے مگر عملدرآمد نہیں کرایا جا تا،دیہاتوں میں کسان بجلی کے وولٹیج کی کمی کے پیش نظر ٹیوب ویل چلانے سے قاصر ہیں ، ٹیوب ویل نہ چلانے سے کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واپڈا لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرے اور بجلی کے وولٹیج پورے کرے۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے ملتان چلڈرن ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے تین بچوں کی ہلاکت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ بچے تھیسلیمیا اور کینسر مبتلا،نئے وارڈ میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئی۔ حکومت سے ہلاکتوں کو نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے محکمہ تحفظ ماحول پنجاب میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کے حوالے سے تحریک التوائے کار جمع کروائی ۔جبکہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ملک تیمور مسعود کی جانب سے لاہور کے 18 ہزار پرائیویٹ سکولوں میں شدید گرمی کے باوجود تدریسی عمل جاری رکھنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروا ئی گئی ہے ۔

مزید : لاہور